لیاری کی صورتحال‘ سیاسی دکانیں چمکانے والے خود اسکے ذمہ دار ہیں: ترجمان بلاول ہاﺅس
لیاری کی صورتحال‘ سیاسی دکانیں چمکانے والے خود اسکے ذمہ دار ہیں: ترجمان بلاول ہاﺅس
کراچی (ثناءنیوز) بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ لیاری کی افسوسناک واقعات پر واویلا مچانے اور سیاسی دکانیں چمکانے والے درحقیقت خود اس مسئلے کے ذمہ دار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ لیاری کی قدیم ترین بستی نے کراچی کو جنم دیا‘ جس کی وجہ سے لیاری کو شہر کی ماں کا درجہ حاصل ہے ‘ لیکن قابلا فسوس طور ضیاءکی باقیات اور مفاد پرست عناصر کراچی کی ماں اور اس کے معصوم بیٹوں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔ لیاری میں ہونے والے واقعات کا کسی بھی قسم کے نسل اور علاقائی فسادات سے تعلق نہیں۔
بلاول ہاﺅس