ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.16 کروڑ ڈالر کی کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید 4.16 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور ان کا مجموعی حجم 10 ارب 54 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 10 ارب 50 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ سٹیٹ بنک کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بنک کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 11 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بنکوں کے پاس 4 ارب 98 کروڑ 8 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔