ایران سے گیس درآمد کے منصوبے کا جائزہ وزارت خارجہ میںاجلاس22 جو لائی کو ہو گا
ایران سے گیس درآمد کے منصوبے کا جائزہ وزارت خارجہ میںاجلاس22 جو لائی کو ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران سے گیس کی درآمد کے منصوبہ کے لئے 22 جولائی کو وزارت خارجہ میں بین الوزارتی اجلاس طلب کر لیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ایران پر عالمی پابندیوں کے گیس پائپ لائن منصوبے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر پٹرولیم، وزیر خزانہ اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ اجلاس