بلوچستان میں تمام منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
بلوچستان میں تمام منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ( آئی اےن پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں جو منصوبہ بلوچستان کے عوام کے مفاد میں نہیں ہوگا اسے قبول نہیں کریں گے، دورہ چین کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا البتہ گوادر سے کاشغر تک اقتصادی کوری ڈور کے حوالے سے یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، ریکوڈک کا معاملہ اس وقت عالمی عدالت میں ہے، اسمبلی اور دوستوں کو اعتماد میں لئے بغیر اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔
عبدالمالک بلوچ