پیپلز پارٹی کھوئی ہوئی ساکھ حاصل کرلے گی: راجہ عامر
پیپلز پارٹی کھوئی ہوئی ساکھ حاصل کرلے گی: راجہ عامر
لاہور ( خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات راجہ عامرخان نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے استعفیٰ کی منظوری کو خوش آمدید کہا ہے اور کہا ہے کہ گورنر مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی میں مستقبل میں بہت اہم رول ادا کریں گے ان جیسے لوگوں کی پیپلز پارٹی کو بہت ضرورت ہے اور ان کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ واپس حاصل کر لے گی۔