جامعہ زکریا اور اے سی سی اے میں سکالرشپس کیلئے ایم او یوسائن
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائی اکا¶نٹنٹس(اے سی سی اے) نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ایم او یوسائن کیا ہے جس کے تحت اے سی سی اے زکریا یونیورسٹی کے طلباءکو 75 سکالرشپ دے گی جس کی مدد سے کامرس کے طلباءاپنی تعلیم مکمل کر سکیں گے اے سی سی اے لاہور کے انچارج ہارون احمد خان صباحت خان بزنس ریلیشن شپ منیجرلرننگ محمد شاہد خان اور زمارا امجد نے شعبہ کامرس کی ٹیچرانچارج ڈاکٹرریحانہ کوثر کے ہمراہ وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کےساتھ ملاقات کی اور ہارون احمد نے بتایا کہ اے سی سی اے کے دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ ممبرز ہیں اور170 سے زائد ممالک میں سنٹرز کام کررہے ہیں جبکہ60 ہزارطلباءاے سی سی اے کی تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تقریباً 40 لاکھ روپے کی رقم کے سکالرشپ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو دیں گے۔