بی بی سی نے متعصبانہ پروپیگنڈہ پر مبنی پروگرام پیش کرکے کروڑوں حق پرستوں کی دل آزاری کی: شمشاد جعفری
ملتان (خاتون رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی جنوبی پنجاب کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت سید شمشاد جعفری منعقد ہوا اجلاس میں رانا محمدابوبکر اقبال‘ مرزا فرقان مغل‘عمران اعظم گاڈی‘ را¶ محمد خالد‘ راشد ہاشمی‘ علی عمران شریک ہوئے اجلاس میں سید شمشاد جعفری نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کروڑوں لوگوں کے محبوب قائد ہیں بی بی سی نے متعصبانہ پروپیگنڈہ پر مبنی پروگرام پیش کر کے کروڑوں حق پرستوں کی دل آزاری کی ہے ایم کیوایم کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں کی گئی وہ بھی ناکام ہوئی۔