حکومت بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے: لیاقت بلوچ
حکومت بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبے آئین کے مطابق بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔ مسلم ٹاﺅن میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیز اور کالجز میں بھی طلبہ کا جمہوری تربیتی نظام کا حق بحال کرتے ہوئے یونینز انتخابات کرائے جائیں ۔ افطار ڈنر میں عامر نثار خان، احمد سلمان بلوچ، فیاض فیضی، پیر نوبہار شاہ، کرنل محمد حنیف، عابد میر، چودھری احسان اور دیگر رہنماﺅں کے علاوہ افطار میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی کارکنان شریک تھے۔