پنجاب بار کونسل نے وکالت کے لائسنس کیلئے انٹری ٹیسٹ کا اعلان کردیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل نے وکالت کے لائسنس کیلئے منعقدہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بارکونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین غلام مرتضیٰ کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں 1161 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 929 امیدوار کامیاب ہوئے۔