سٹیل مل مالک سے بھتہ مانگنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج‘ تلاش جاری
لاہور(نامہ نگار) پولیس نے باغبانپورہ کے علاقہ میں سٹیل مل کے مالک سے ایک لاکھ بھتہ مانگنے والے تلواڑی گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ احمد ٹاﺅن میں واقع ایک سٹیل مل کے مالک حاجی محمد لطیف سے تلواڑی گینگ کے سرغنہ وقاص عرف تلواڑی نے ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر ملک مالک نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تلواڑی گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔