سول عدالت میں 2 بیویوں میں ہاتھا پائی‘ شوہر عدالت سے بھاگ نکلا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سول عدالت میں شہری کی 2 بیویوں کے درمیان ہاتھا پائی اور گالی گلوچ دیکھ کر خاوند گھبرا کر عدالت سے بھاگ گیا۔ مقامی رہائشی صفدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس میں سے ایک بیوی عذرا نے اس کے خلاف سول کورٹ میں خرچے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران سائلہ اور اس کا خاوند عدالت میں موجود تھے کہ صفدر کی دوسری بیوی شائستہ بھی وہاں پہنچ گئی۔ شائستہ اور عذرا دونوں آپس میں براہ راست سوال جواب کرنے لگیں جس پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی اور بات ہاتھا پائی اور گالی گلوچ تک جا پہنچی۔