ایل ٹی سی کا کامیاب منصوبہ دوسرے شہروں میں بھی متعارف کرائینگے: خواجہ حسان
ایل ٹی سی کا کامیاب منصوبہ دوسرے شہروں میں بھی متعارف کرائینگے: خواجہ حسان
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے مختصر مدت مےں شہرےوں کو محفوظ، معےاری اور آرام دہ سفری سہولےات فراہم کرنے مےں اہم کردار ادا کےا۔ اےل ٹی سی کے کامےاب ماڈل کو دوسرے شہروں مےں بھی متعارف کرواےا جائے گا تاکہ لوگوں کے معےار زندگی مےں نماےا ں تبدےلی لائی جاسکے۔ مےٹرو بس جےسے کامےاب منصوبے کی وجہ سے لاکھوں لوگ مستفےد ہو رہے ہےں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے نئے چےئرمےن خواجہ احمد حسان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اےل ٹی سی کے 40وےں بورڈ آف ڈائرےکڑز کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سےکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب شوکت علی، ڈی سی او لاہور نسےم صادق، وائس چےئرمےن مہر اشتےاق، سی ای او اےل ٹی سی خواجہ حےدر لطےف، رمضان صدےق بھٹی، مرےم خاور، عمر پےرزادہ اور دےگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ مےاں محمد شہباز شرےف کے وہ بے حد ممنون ہےں کہ انھوں نے مجھے ٹرانسپورٹ کے شعبے مےں اپنی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے مےں جس اعتماد کا اظہار کےا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے و ہ عوام کو پبلک سروس کی فراہمی مےں ہر ممکن کردار ادا کرےں گے۔