نوسربازی کے واقعات میں میاں بیوی سمیت 9 افراد کو لوٹ لیا گیا
لاہور (نامہ نگار )شہر کے مختلف علاقوں میں نوسر بازوں نے9افراد کو نشہ شے کھلا کربے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا ۔بتاےاجاتاہے کہ نوسر بازوں نے داتا دربارحاضری کیلئے آنے والے میاں چنوں کے رہائشی محمد صادق اور حیدر،لاہورریلوے اسٹیشن پر عامر اور حمید،نیازی اڈے پر ملتان جانے والے مسافروں علی رضا ،آصف اور احسان جبکہ چوبرجی میں اختر اور محسن کونشہ شے کھلا کربے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔