فیروزوالا میں 8 وارداتیں‘ مزاحمت پر شہری کو زخمی کر دیا گیا
فیروزوالا (نامہ نگار) 8 وارداتوں میں شہریوں سے نقدی‘ زیورات‘ موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر کار سوار نوسربازوں نے دو عورتوں کی مدد سے ایک دکاندار بشیر احمد کو 60 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔ لاہور روڈ پر منڈیالی کے قریب ڈاکوﺅں نے کار سوار محمد قاسم اور اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی‘ زیورات چھین کر لے گئے۔ آصف آباد کالونی میں چور وقاص کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت سامان چوری کرکے لے گئے۔ فیصل پارک میں ڈاکوﺅں نے غلام مرتضیٰ سے رقم‘ موبائل چھین لیا۔ شرقپور کلاں کے علاقے متہ تریڈا میں ڈاکوﺅں نے فیاض سے موٹرسائیکل‘ رقم‘ موبائل چھین لیا جبکہ دیگر افراد جمیل‘ طارق اور امیر علی وغیرہ کو روک کر لوٹ لیا۔ ہزاروں روپے کی رقم لیکر فرار ہو گئے۔ چوروں نے جمیل کی دکان کے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر شاہد کے بھائی کو زخمی کر ڈالا اور فرار ہوگئے۔