پولیس کا سرچ آپریشن جاری مزید 23 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں رمضا ن المبارک کے دوران دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پےش نظر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری ہے ۔پولےس و قانون نافذکرنے والے اداروں نے صوبائی دارالحکومت میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 23مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن دہشت گردوں کے شہر میں اطلاع کے بعد کیا گیا ہے ۔ یہ سرچ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا ۔