مکرمی! الیکشن سے پہلے سیف الملوک صاحب نے مصطفیٰ ٹاﺅن وحدت روڈ مین مارکیٹ سبحان سنٹر ٹیوب ویل کے ساتھ لیٹرین بنوائی تاکہ مارکیٹ والوں کے لئے آسانی ہو۔ اس سلسلہ میں دو سڑکیں اور میدانی علاقہ کھدائی کر کے پائپ ڈالا گیا۔ جس کا بیلنس درست نہیں رکھا گیا۔ اب گٹر کا پانی ارد گرد پھیل گیا ہے۔ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے گندا پانی کھڑا رہتا ہے۔ امید ہے پنجاب حکومت اس طرف جلد توجہ دے گی اور ساتھ پارک میں گندے پانی کا نکاس کر کے ڈینگی اور مچھر سے عوام کو بچائے گی۔ (کنور عبدالماجد خاں مصطفیٰ ٹاﺅن وحدت روڈ لاہور )
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024