ہماری پہچان پاکستانی ثقافت
دنیا کے تمام ملکوں کی طرح پاکستان کی بھی ایک الگ پہچان ہے جس کی بناءپر یہ وجود میں آیا۔ علامہ اقبال اور قائداعظم جیسے مفکرین نے بھی اس کو ایک الگ ملک کے طور پر تسلیم کیا لیکن موجودہ دور میں اس کی اپنی اصلی پہچان نظر نہیں آتی یوں لگتا ہے کہ مغرب کی رنگینیوں میں اس کی پہچان گم سی ہو گئی ہے۔ پاکستان جس نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اب وہ نظریہ دھندلا سا گیا ہے کسی بھی چیز میں پاکستانی ثقافت کی جھلک نظر نہیں آتی۔دوسروں کی ثقافت کو اپنانے اور فروغ دینے میں سب سے بڑا ہاتھ جدید ٹیکنالوجی اور میڈیا کا ہے۔ ہمارے معاشرے کے نوجوان اور بچے اپنی الگ پہچان اور پاکستان کے مطلب سے نا آشنا ہیں۔ پاکستان کا مطلب کیا ہے؟ اسکی روایات اور رسم و رواج کیا ہیں؟ اس سب سے آشنا بہت ضروری ہے تبھی ہم ترقی کر سکیں گے اور دنیا میں اپنی الگ پہچان بنا سکیں گے۔ اس سلسلے میں میڈیا کو بھی مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم نہ صرف اپنی ثقافت کو فروغ دیتے ہوئے اپنی الگ پہچان کو برقرار رکھیں بلکہ اس وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔ کیونکہ پاکستان ایک الگ نظریئے کی بنیاد پر کھڑا کیا گیا ہے لیکن مغربی ممالک اس بنیاد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں بحیثیت شہری اس بنیاد و نظریئے کو کمزور ہونے سے بچانا ہے۔
اقراءریاض