امریکی سائنسدان کا اسٹالکرلڑاکا ڈرون تیار کرنے کا دعوی, خاموش پرواز کے ساتھ ساتھ فضا میں اڑتالیس گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔
امریکہ کی ہواباز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن کے سائنسدانوں نے نئے لیزر نظام کی طاقت سے ڈرون طیاروں کے پرواز کی مدت کو چوبیس سو فیصد تک بڑھا دیا ہے،لوک ہیڈ مارٹن کے پروگرام مینجر ٹام کونچ کےمطابق لیزرپاورنے لڑاکا ڈرونز کی صلاحیت کوبھی بڑھا دیا ہے، جبکہ اڑتالیس گھنٹے تک فضا میں رہنے والے اسٹالکر کی کامیاب آزمائش بھی کر لی گئی ہے،سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ اس نظام کو بتدریج ترقی دے کر فوجی ڈرونز کو ہمیشہ کے لئے فضا میں رہنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔