سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین نیب اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی ميں سپریم کورٹ کےتين رکنی بینچ نے توقير صادق کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارمحمد یاسین نے عدالت کو بتایا کہ حکم کے باوجود نیب نے اب تک توقیر صادق کے خلاف کارروائی نہیں کی جبکہ سابق چیئرمین اوگرا سے تنخواہوں اور مراعات کی مد میں خرچ کیے گئے اربوں روپے بھی برآمد نہیں کیے گئےجس پر سپریم کورٹ نے توقير صادق کيس ميں عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق نيب سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے چيئرمين نيب اور سيکريٹری کيبنٹ ڈويژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔