کراچی (وقائع نگار)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی واپسی سے متعلق پیشگی خبر دے کر نوائے وقت بازی لے گیا‘ اس کی ہفتہ 16 جولائی کو صفحہ اول پر شائع ہونے والی خبر درست ثابت ہوئی۔ نوائے وقت نے یوسف خان اور سالک مجید کی خصوصی رپورٹ میں تین روز پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مفاہمتی فارمولا طے پا گیا ہے اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان عنقریب دوبارہ عہدہ سنبھال لیں گے۔ نوائے وقت نے اس رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے میں خلیجی ریاستوں کے بعض مشترکہ دوستوں نے اہم کردار ادا کیا۔
نوائے وقت/ اعزاز
نوائے وقت/ اعزاز