چینی آبدوزیں ملنے سے پاکستان جوابی ایٹمی جنگ کی صلاحیت حاصل کر لے گا

19 جولائی 2011
اسلام باد (سٹاف رپورٹر) چین سے خریدی گئی 6آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ہوں گی۔ ان آبدوزوں کے علاوہ 2بحری جنگی جہاز بھی لیز پر چین سے حاصل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق چین سے 041کنگ کلاس کی چھ آبدوزوں کا سودا کیا گیا ہے۔ اس نوعیت کی پہلی آبدوز چینی بحریہ کیلئے تیار کی گئی ہے جس کی سمندری آزمائشیں جاری ہیں۔ یہ آبدوزیں جدید اے آئی پی نظام سے لیس ہوں گی جو آبدوزوں کی زیرآب رہنے کی مدت اور صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ ان آبدوزوں میں ایٹمی وار ہیڈز لے جانے والے میزائل نصب ہوں گئے۔ اس اعتبار سے یہ آبدوزیں پاکستان کو ایٹمی جنگ میں جوابی وار (سیکنڈ سٹرائک) کی استعداد فراہم کریں گی۔ پاکستان جو 2جنگی جہاز حاصل کرنا چاہتا ہے وہ دراصل کثیر المقاصد 054A ٹائپ میزائل فریگیٹ ہیں۔ ان میں جدید ترین ہتھیار اور سینسرز نصب کئے گئے ہیں۔
آبدوزیں