A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

جمہوریت کی بالادستی اور آئینی استحکام کےلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرےنگے: نوازشریف

19 جولائی 2011
لاہور (خبر نگار خصوصی + اےن اےن آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی اور آئینی استحکام کے لئے مسلم لیگ (ن) کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ پارٹی کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنانے کے لئے یونین کونسل کی سطح تک منظم کیا جائے گا، ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں‘ مستقبل میں آمریت کو روکنے کا صرف ایک ہی رستہ ہے کہ ملک میں سیاسی اور جمہوری نظام کو مستحکم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز رائےونڈ میں ملاقات کے لئے آنے والی چکوال کی بزرگ سیاسی شخصیت اور (ق) لیگ کے سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سلیم اقبال نے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) مےں شمولےت اختےار کر لی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی قائداعظمؒ کی اصل وارث ہے جبکہ نوازشریف نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پرانے مسلم لیگیوں کی مسلم لیگ میں واپسی خوش آئند ہے۔ اس موقع پر موجود وزیر اعلیٰ شہباز شریف‘ ذوالفقار کھوسہ، چودھری محمد اقبال‘ راجہ اشفاق سرور‘ اراکےن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شرےف، رانا تنوےر احمد اور دےگرسے مسلم لےگ (ن) کے قائد نے ملک کی موجودہ سےاسی صورتحال اور دےگر امور پر مشاورت کی۔
نوازشریف