A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

”خطرناک“ علاقوں میں جانیوالے امریکیوں کی حفاظت کیلئے خفیہ جی پی ایس سسٹم شروع

19 جولائی 2011
واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان، افغانستان، عراق اور یمن میں اپنے سٹاف کی حفاظت کیلئے جدید اور خفیہ جی پی ایس سسٹم کی تنصیب شروع کردی ہے۔ اخبار کے مطابق رابطہ کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ نے ترجمان نے بتایا امریکہ اپنے سٹاف کی حفاظت کیلئے ہر ممکنہ ذرائع استعمال کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیا جی پی ایس سسٹم بلو ٹریکر گاڑی، طیارے، فرد یا کسی جگہ پر نصب کیا جاسکے گا جو خطرناک علاقوں کا دورہ کرنےوالے امریکی سٹاف کی نقل حرکت کے ساتھ وہاں کی صاف اور رنگین تصاویر امریکہ بھیجے گا۔ اخبار کے مطابق پاکستان میں بلو فورس ٹریکٹر سسٹم کے ذریعے امریکی سفارتخانوں اور اثاثوں کی تصاویر براہ راست امریکہ بھیجی جائینگی۔ اس کے علاوہ جن علاقوں کا سفر کیا جائیگا یا آپریشن ہوگا وہاں کی تصاویر بھی امریکا ارسال ہونگی۔
خفیہ سسٹم