ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم، تاہم چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

19 جولائی 2011 (05:40)
ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم، تاہم چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا ، لاہور، مالاکنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان، کشمیر اور زیریں سندھ میں چندایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران راولپنڈی، سرگودھا ، لاہور، پشاور، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چندایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں تینتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔