پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے پینتالیس لاکھ روپےجرمانہ وصول کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نےدورہ آسٹریلیا کی مد میں شاہد آفریدی کو پچاس لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔ بورڈ کی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے کھلاڑی پر عائد پینتالیس لاکھ روپے جرمانے کی کٹوتی کے بعد کیس ختم کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانے کی رقم گزشتہ ہفتے وصول کرلی گئی تھی۔ ہیمپشائر کاؤنٹی کھیلنے کے لیے این او سی نہ جاری کرنے پرشاہد آفریدی نے بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم بعد میں معاملہ عدالت کے باہر حل کرلیا گیا اوربورڈ نےشاہد آفریدی پر پینتالیس لاکھ روپےجرمانہ عائد کرکے این اوسی جاری کردیا تھا۔