ملک بھرمیں کپاس کی فی من قیمت چھ ہزار روپےسے بھی کم ہوگئی، موجودہ قیمت اٹھارہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔

19 جولائی 2011 (05:11)
ملک بھرمیں کپاس کی فی من قیمت چھ ہزار روپےسے بھی کم ہوگئی، موجودہ قیمت اٹھارہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ممبر احسان الحق کے مطابق ملک بھرمیں کپاس کی قیمتیں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔ ملک بھر میں روئی کی فی من قیمت مزید چار سو روپے کم ہو کر پانچ ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے۔ ممبر پی سی جی اے کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران روئی کی فی من قیمت میں تین ہزار روپے سے زائد کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔انکا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران کپاس کی قیمتوں میں اتنی تیزی سے کمی دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھر میں کپاس کی بہترین فصل ہونے کے علاوہ کاٹن یارن کی طلب میں کمی کی وجہ سے کپاس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ بروکرز کے مطابق پاکستان میں کپاس کی قیمت میں مزید کمی کے امکان کو ابھی بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔