منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت برقرار، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کورقم کی کمی دور کرنے کے لیے مزید بائیس ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کردیئے ۔

19 جولائی 2011 (05:07)
اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو تین روز کے لیےبائیس ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کردیئے ۔ مرکزی بینک نے یہ رقم تیرہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد شرح سود پر فراہم کی ہے۔ بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو اننچاس ارب پینتیس کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لیے پیش کیئے تھے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل بھی اسٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے سات روز کے لیے سو ارب روپے فراہم کیئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے اس آپریشن کا مقصد بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنا ہے