گیس لوڈ مینجمنٹ پلان، آج دوسرے روزبھی سی این جی سٹیشنز بند، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

19 جولائی 2011 (05:01)
گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، گوجرانوالہ اورملتان ریجن میں پیر کی صبح چھ بجے سے گیس کی سپلائی بند کردی گئی جو جمعرات کی صبح چھ بجے بحال کردی جائے گی۔ گیس کی سپلائی بند کرنے سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ گیس کی بندش کے باعث تین روز کے لیے سی این جی ملازمین بےروزگارہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب سوئی گیس حکام کے مطابق پالیسی کے تحت سی این جی سٹیشنز سے گیس کی بچت کرکے پاور ہاؤسز کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔