صدر آصف علی زرداری آج افغانستان کےدورے پر روانہ ہورہے ہیں ۔

19 جولائی 2011 (04:41)
صدرآصف علی زرداری دورہ کابل کے دوران اپنے افغان ہمنصب حامد کرزئی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پربات چیت کریں گے۔ صدر زرداری حامد کرزئی سے اُن کے بھائی احمد ولی کرزئی کے قتل پر تعزیت بھی کریں گے جو چند روز قبل قندھار میں ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے صدر زرداری ایک ایسے وقت افغانستان کا دورہ کررہے ہیں جب پاکستانی فوج کی طرف سے حالیہ دنوں میں باربار یہ الزام لگایا گیا ہے کہ مفرور پاکستانی طالبان اپنے افغان ساتھیوں کی مدد سے سرحد پار پاکستانی علاقوں میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔