چلی میں جاری احتجاج کو طلبا نےسپرمین، بیٹ مین اور دیگرفلمی ہیروز کے لباس پہن کر انوکھا رنگ دے دیا

19 جولائی 2011 (04:09)
چلی میں جاری احتجاج کو طلبا نےسپرمین، بیٹ مین اور دیگرفلمی ہیروز کے لباس پہن کر انوکھا رنگ دے دیا
چلی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلباء کا احتجاج گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ دارالحکومت سانتیاگو میں سیکڑوں طلباء وطالبات نے سپر ہیروز کے کپڑوں میں ملبوس ہو کرگاتے،رقص کرتےاور ان کی طرح حرکتیں کرتے ہوئے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم کا معیار گر رہا ہے۔واضح رہے کہ چلی حکومت کی طرف سے تعلیم کے لئے چار ارب ڈالر کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے مگر طلبا نے حکومت کی یہ تجویز مسترد کردی ہے۔