کراچی کےعلاقے کورنگی میں پاک بحریہ کا ڈرون طیارہ پرندا ٹکرانے سے گرکر تباہ ہوگیا۔

19 جولائی 2011 (03:26)
کراچی میں کورنگی آئل ریفائنری کےقریب پاک بحریہ کا بغیرپائلٹ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے بعد آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے آگ پرقابو پالیا۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کاموں میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کموڈور عرفان الحق کے مطابق تباہ ہونے والا ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ معمول کے مشن پر تھا کہ پرندا ٹکرانے سے گرکرتباہ ہوگیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ایسے طیاروں کوساحلی علاقوں کی فوٹو گرافی اورنگرانی کے لیے استعمال کرتی ہے۔