پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکی دو نشستوں پرایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ۔

19 جولائی 2011 (02:49)
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ، صوبائی وزرا منظور وسان اور آغا سراج درانی نے گورنرعشرت العباد خان کے واطن واپس پہنچنے پر گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے کے عوام کیلئے عشرت العباد کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا انہیں گورنر کی واپسی کی بہت خوشی ہوئی ہے، اس کا فائدہ صوبے اور پورے ملک کے عوام کو ہوگا، انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور الطاف حسین نے الجھے ہوئے معاملات کو سلجھا دیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دونشستوں پر پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم کے حق میں دستبردارہوگئی ہے کیونکہ یہ دونوں جماعتوں میں اختلاف کی وجہ تھے، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی اتار چڑھاؤ جمہوریت کا حصہ ہے، وہ ملکی استحکام کیلئے واپس آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو چیز تعلقات کی خرابی کی وجہ ہے اسے ہی پہلے درست کیاجانا چاہئیے تھا۔ اس سے قبل کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پرایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے عشرت العباد خان کا شاندار استقبال کیا گیا ، ایئرپورٹ پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی قائد الطاف حسین کی ہدایت پرمستعفی ہوکرباہر گئے تھے اورانہی کی ہدایت پرواپس آئے ہیں۔ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں استحکام کے لیے الطاف حسین اورصدرزرداری نے خصوصی ٹاسک دیا ہے جس پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شانداراستقبال اورپذیرائی پرعوام، کارکنوں اور میڈیا کے شکر گذار ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اورعوام کی خدمت کا مشن پہلے بھی جاری رکھے ہوئے تھے اوراسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے