کراچی، کورنگی آئل ریفائنری کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، ریفائنری میں آگ بھڑک اُٹھی ۔

19 جولائی 2011 (02:39)
کراچی، کورنگی آئل ریفائنری کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، ریفائنری میں آگ بھڑک اُٹھی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں کورنگی آئل ریفائنری کے قریب پاک بحریہ کا بغیرپائلٹ ریموٹ کنٹرول طیارہ گرگیا جس کے بعد آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے آگ پرقابو پالیا۔ آئل ریفائنری کے سکیورٹی حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حادثے کی جگہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کا گرنے والا ریموٹ کنٹرول طیارہ مطلوبہ علاقوں کی فوٹوگرافی اورنگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔