کراچی میں بسوں پر فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع، گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ۔

19 جولائی 2011 (02:34)
کراچی میں بسوں پر فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع، گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ۔
کراچی میں ایک مرتبہ پھر بسوں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہونا شروع ہوگئے ہیں بنارس پل کے قریب این فائیو منی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اس واقعے کے کچھ دیر بعد بنارس میں ہی ایک پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ قصبہ موڑ پر بھی بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں دو مزید افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر کورنگی چار سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ رات گئے پیتل گلی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرادجاں بحق ہوگئے دونوں افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔