امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امداد روکنے کیلئے بل کا مسودہ تیار کرلیاگیا ۔

19 جولائی 2011 (02:29)
کانگریس کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرپرسن نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان اور دیگر ملکوں کی امداد روکنے کیلئے بل کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ اس بل کے ذریعے جن دیگر ملکوں کی امداد روکی جاسکتی ہے ان میں مصر، لبنان اور فلسطینی اتھارٹی شامل ہیں۔ کانگریس کی خارجہ تعلقات کمیٹی بدھ کو پاکستان سمیت دیگر ملکوں کودی جانے والی رقم کے حکومتی اختیار پر غور کرے گی۔ اگر یہ بل منظور ہوگیا تو یہ صدر اوباما اور ان کی خارجہ پالیسی کے اختیارات کیلئے براہ راست چیلنج ہوگا۔ امداد کو جاری رکھنے کیلئے امریکی وزیر خارجہ کو کانگریس کو سر ٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کررہا ہے۔ بل کے سینیٹ میں پاس ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ سینیٹ میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی اکثریت ہے۔