بھارت امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسرا دور،بھارتی وفد کی قیادت ایس ایم کرشنا جبکہ امریکی وفد کی قیادت ہیلری کلنٹن کررہی ہیں۔

19 جولائی 2011 (03:52)
بھارت امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسرا دور،بھارتی وفد کی قیادت ایس ایم کرشنا جبکہ امریکی وفد کی قیادت ہیلری کلنٹن کررہی ہیں۔
امریکہ اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوسرے دور کا آغاز نئی دہلی میں ہو گیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی قیادت میں مذاکرات جاری ہیں بھارتی میڈیا کےمطابق مزاکرات میں اہم ایجنڈا دہشتگردی ہے۔ مزاکرات شروع ہونے سے قبل امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے بھارتی ہمنصب ایس ایم کرشنا اور قومی سلامتی کےمشیر شیو شنکرمینن سےملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی اسٹریٹجک ڈائیلاگ اورملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہےامریکی وزیر خارجہ پچیس رکنی وفد کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچی ہیں۔