کرم ایجنسی، سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں گیارہ شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ۔

19 جولائی 2011 (02:25)
ذرائع کےمطابق کرم ایجنسی کےعلاقےاورمیگی میں شدت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن دو ہفتوں سے جاری ہے،تازہ کارروائی میں گیارہ شدت پسند ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔آپریشن کے دوران ایک سکیورٹی اہلکاربھی شہید اورچار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئےقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ فورسزنےکئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔