صوبہ بلوچستان علاقہ پشین سے امریکی این جی او کےلیے کام کرنے والے آٹھ پاکستانی اہلکار اغواء ۔

19 جولائی 2011 (02:20)
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکی این جی او میں کام کرنے والے آٹھ پاکستانی اہلکارپشین سے کوئٹہ جارہے تھے کہ دوگاڑیوں میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغواء کرلیا۔ اغواء کار اہلکاروں کی دو گاڑیوں کو بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ یہ اہلکار پشین کے افغان مہاجر کیمپ سرخاب میں لوگوں کو طبی امداد فراہم کرتے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔