جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، امن کمیٹی کے سربراہ کے بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں متعدد افراد مقامی جرگے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجےمیں پانچ افراد موقع پرجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی امن کمیٹی کے سربراہ تحصیل خان کا بیٹا بھی شامل ہے۔ دھماکے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اوردھماکے کے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔