گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ امریکہ اگر پاکستانی عوام کے دل جیتنا چاہتا ہے تو چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی بجائے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گوہر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکہ اگر پاکستان میں اپنا مثبت تاثر پروان چڑھانا چاہتا ہے تو اسے نئے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد فراہم کرنا ہوگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی خواہش ہے کہ امداد کے بدلے پاکستانی حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کا دائرہ کار وسیع کرے ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی خواہش ہے کہ امداد کے بدلے پاکستانی حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کا دائرہ کار وسیع کرے ۔