ضلع چکوال شہیدوں غازیوں کی سرزمین ہے، جنرل(ر) عبدالقیوم

Jan 19, 2025

 چکوال(نامہ نگار) سابق چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ضلع چکوال شہیدوں غازیوں کی سرزمین ہونے کے علاوہ اہل علم، اہل قلم، محققین اور دانشوروں کی سرزمین ہے  اور سب سے بڑی بات کہ اردو اور پنجابی غزل کے بانی حضرت شاہ مراد کی دھرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کا شرح خواندگی95فیصد ہے جو کہ یہاں کے شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ایک بھرپور ترقی یافتہ ضلع چکوال سامنے آرہا ہے۔ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم اور معروف شاعرہ رفعت انجم ملک کی کتابوں کی رونمائی میں اظہار خیال کررہے تھے جو یہاں چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتام پروفیسر ڈاکٹر نثار ترابی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب ہائیڈ پارک میںمنعقد ہوئی جس میں عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر بطور میزبان شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں