راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور اس کے ہر اطراف کا تین کلومیٹر علاقہ تھانہ نصیر آباد کی حدود ڈکلیئر کردیا گیا جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ نیو ائرپورٹ اٹک کی حدود میں واقع اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کے علاقے رن وے، اے ایس ایف کالونی، پارکنگ ایریا، مین ٹرمینل اور فنل ایریا (ہر سائیڈ سے تین کلو میٹر ایریا بشمول پانچ پٹوار سرکل مورت موضع گونڈا، موضع جنگل، کاک چوہدری، میاں رشیدا، چک فتو، تھٹی گجراں، موضع دولت پور، کنیال موضع ڈھوک میاں اچھا دکھی کنیال، اور مہلو موضع مہلو رامان ) اب یہ علاقے تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کے حدود اختیار میں ہوں گے۔
اسلام آباد ائرپورٹ اور اطراف کا تین کلومیٹر علاقہ تھانہ نصیر آباد کی حدود ڈکلیئر
Jan 19, 2025