جوبائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں قحط صورتحال کے متعلق رپورٹ دبانے کی کوشش کی: الجزیرہ ٹی وی 

Jan 19, 2025

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا  ہونے کے خدشے سے متعلق رپورٹ دبانے کی کوشش کی۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایک امریکی سرکاری ادارے نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ غزہ سنگین قحط کے خطرے سے دو چار ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے اس خدشے کو ہلکا کرنے کا کہا امریکی ادارے نے کسی بھی تبدیلی کے بغیر اپنی رپورٹ نشر کر دی۔ بائیڈن انتظامیہ نے اس رپورٹ کو ادارے کی ویب سائٹ سے ہٹانے کا حکم دیا، واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ادارے کی چالیس سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب اس کی کوئی رپورٹ واپس لی گئی۔

مزیدخبریں