پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام مصروفیات ترک کردیں۔ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ شوکت ترین گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024