نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں تیزی کے بعد کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ۔این سی او سی نے اپنے ہونے والے اجلاس میں ان ڈور ڈائیننگ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ۔ یکم فروری سے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکیسن نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں تین سو افراد شامل ہو سکتے ہیں ۔ دس فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں پانچ سو افراد شامل ہوسکتے ہیں ۔ لیکن تقریبات میں ویکسنیٹڈ افراد ہی شریک ہوسکیں گے ۔ شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق پندرہ فروری تک رہے گا۔ این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہوگا ۔ سکولوں میں بارہ سال تک بچوں پر پچاس فیصد حاضری کی پابندی عائد ,مزارات ، جِم ، سینما، پارکس میں گنجائش کے مطابق دونوں ویکسینیشن والے پچاس فیصد افراد کی اجازت ہوگی۔