اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کی اسلام آباد رہائشگاہ آمد,بیرسٹر فروغ نسیم نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ، انہوں نے کہا کہ اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
بیرسٹر فروغ نسیم کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
Jan 19, 2022