صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصرکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اجزاء کے استعمال اورممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 06 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھولا سویٹس پروڈکشن یونٹ کو کھلے رنگوں اور کیمیکلز کے استعمال پر سیل کیا۔شالامار میں کراچی فش کے سٹوریج ایریا کوٹوٹے فریزر کے استعمال، بدبودار ماحول پر سربمہر کیا گیا۔اسی طرح ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر ملک شہزاد پان شاپ کوسیل کرتے ہوئے 1090ساشے گٹکا برآمد کرلیا۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے یاسر بیکری کو نامکمل لیبلنگ اورملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی جبکہ بادامی باغ میں مدینہ نان شاپ کوغیر معیاری سٹوریج کی بناء پر سیل کیا۔شاہدرہ میں گلشن شیریں سویٹس اینڈ بیکرزکو چوہوں اور زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر سیل کردیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ معیاری خوراک کی یقینی فراہمی تک صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔صوبہ بھر کے تمام فوڈپوائنٹس پر قوانین کا یکساں نفاذ پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔