امریکہ نے صومالیہ میں متعین اپنے 700 فوجیوں کو ہمسایہ ممالک کینیا اور جبوتی میں منتقل کر دیا ۔افری کوم کے ترجمان کرنل کرس کارنزنے اسوسیئٹیڈ پریس کو بتایا ہے کہ صومالیہ میں متعین 700 فوجیوں کو ہمسایہ ممالک کینیا اور جبوتی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔کارنز کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہونے والے جو بائڈن کے اس انخلا کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے یا نہ دینے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسوقت قیاس آرائی کرنا ایک صحیح فعل نہیں ہو گا۔ امریکی فوجیوں کا انخلا صومالیہ میں عام انتخابات سے چند ہفتے قبل عمل میں آیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024