مصر اور متحدہ عرب امارات کے بھی قطر کے ساتھ فضائی رابطے بحال

متحدہ عرب امارات اور مصر نے علاقائی بحران کے خاتمے پر2017 کے بعد قطر کے ساتھ فضائی رابطے بحال کردیئے، پہلی مرتبہ براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔مصر اور متحدہ عرب امارات نے جون 2017 میں سعودی عرب اور بحرین کا ساتھ دیتے ہوئے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے ۔دوحہ سے قاہرہ کے لیے براہ راست پروازیں بحال ہونے سے قطر میں مقیم مصری باشندوں کے لیے سفرآسان ہو جائے گا۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تقریبا تین لاکھ مصری قطر میں مقیم ہیں، بحران کے دوران ان میں سے بہت سے لوگ اپنے گھر جانے سے قاصر تھے۔