گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اور نجی سکول کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اور نجی سکول کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔گوجرانوالہ میں چیمبر آف کامرس میں جی سی سی آئی کا ایک ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیمبر آف کامرس کے صدر عمراشرف مغل ہو ا جس میں چیئرمین اسٹینڈ نگ کمیٹی جی سی سی آئی خواجہ فیصل زیب وائیں نے بریفگ دیتے ہوئے بتا یا کہ جی سی سی آئی نے گوجرانوالہ میں ایجوکیشن کے حوالے سے مختلف سکولوں سے رابطہ شروع کردیا ہے اس سلسلے میں آج ہم گوجرانوالہ کے ایک سکول IIUIگوجرانوالہ سٹی کیمپس کے انچارج حافظ ذیشان مغل اور چیمبر آف کامرس کے صدر عمر اشرف مغل نے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے